کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ بڑا سانحہ ہے، ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش تھی لوگوں کو ملبے سے زندہ نکال لیں، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سندھ میں ساڑھے17 ہزار سے زائد مجالس ہوئی ہیں، سندھ میں محرم کے دوران 1400 سے زائد مجالس کو سکیورٹی دی جاتی ہے، 50 ہزار پولیس اہلکار جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے عاشورہ کے جلوسوں کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔