مخدوش عمارتوں کوخالی کرانے میں تیزی لائیں گے: وزیر بلدیات سندھ

Published On 04 July,2025 10:32 pm

کراچی :(دنیا نیوز) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مخدوش عمارتوں کوخالی کرانے میں تیزی لائیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے سعید غنی کا کہنا تھا کہ چار سے پانچ نوٹسز جاری کیے گئے تھے، کچھ روز پہلے بھی افسران بلڈنگ خالی کرانےگئے لیکن مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اگرجبری طورپربیدخل کرتےتوحکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا جاتا،2022میں گرنےوالی عمارت کوخطرناک قراردیا گیا تھا، کےالیکٹرک کوبھی متعلقہ عمارت کی بجلی منقطع کرنےکا کہا گیا تھا۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ لیاری گنجان آباد ہے،صرف لیاری میں107مخدوش عمارتیں ہیں، لیاری میں107میں سے22عمارتیں ناقابل رہائش ہیں،ان عمارتوں کوخالی کرانےکی کوششیں ہوتی رہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ مخدوش عمارتوں کوخالی کرانے میں تیزی لائیں گے، اولڈ سٹی ایریا میں456خستہ حال عمارتیں ہیں۔