حیدر آباد میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

Published On 01 July,2025 05:36 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے حیدرآباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق تھانہ نسیم نگر کی حدود سے تینوں دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا، دہشتگردوں سے پانچ کلو وزنی خود ساختہ بم، تین ہینڈ گرنیڈ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید بتایا کہ پکڑے گئے دہشتگرد مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے، گرفتاردہشت گردوں سے اہم انکشافات کا امکان ہے۔