کرک: گھریلو تنازع پر بھائی، بھاوج اور بھتیجا قتل

Published On 01 July,2025 12:37 am

کرک: (دنیا نیوز) تخت نصرتی کے علاقہ نارہ بانڈہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کر دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق گھریلو تنازع پر فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا،جھگڑے پر طیش میں آکر بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے بھائی، بھاوج اور بھتیجا موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو نے نعشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے واقع کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کردی۔