پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے اچینی بالا میں گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے سے جانی نقصان نہیں ہوا، گھر کے شیشے اور دیواروں کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکے کی نوعیت کے لئے بی ڈی یو کو طلب کرلیا گیا، پولیس نے اہم شواہد اکٹھا کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔
ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ گھر کے مالک کے مطابق انکی سابقہ دشمنی بھی چلی آ رہی ہے۔