کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں پشاور، چکلالہ، فیصل آباد، کراچی اور کوئٹہ میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 6 کارروائیوں میں 40.322 کلو گرام منشیات ضبط کی گئی، پکڑی گئی منشیات میں 30 کلو آئس، 7 کلو ہیروئن، 2 کلو چرس، ایک کلو 322 گرام ویڈ شامل ہے، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔