خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ آور اور سہولت کار ہلاک

Published On 29 June,2025 11:21 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے نواحی علاقے شمشتو ارمڑ میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آور سہولت کار کو ہلاک کردیا،خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان اور کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ ایس ایم جی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت منیر احمد ولد محمد گل کے نام سے ہوئی جو خیبرپختونخوا میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔