شکار پور: (دنیا نیوز) زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم سے 11 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
افسوسناک واقع تحصیل خانپور کے قریب پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر دو گروں میں تصادم ہوگیا، دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں، اینٹوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تصادم کے نتیجے میں دونوں فریقین کے 11 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل خانپور ہسپتال منتقل کیا گیا۔
صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی نفری طلب کر لی گئی ، واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔