کراچی کا تاجر صادق آباد جاتے ہوئے اغوا، کروڑوں روپے تاوان طلب

Published On 30 June,2025 05:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی قائد آباد کا رہائشی تاجر معین الدین صادق آباد جاتے ہوئے اغوا ہوگیا۔

ملزموں نے تاجر کی تشدد زدہ ویڈیوز بھی اہلخانہ کو بھیجی اور تاوان کا مطالبہ کر دیا، پولیس نے مغوی کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، تاجر کے بیٹے کا کہنا ہے والد سکریپ خریدنے کا کام کرتے تھے، چھوٹا بھائی والد کولانڈھی ریلوے سٹیشن چھوڑ کر آیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دو دن بعد اغوا کاروں نے میسج کیا، دو کروڑ روپے، دو مہنگی گاڑیاں اور دو آئی فون کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے مقدمہ درج کرلیا، مغوی کو بازیاب کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔