کرم: (دنیا نیوز) ضلع کرم میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے 2 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے تری منگل میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے دو مطلوب دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا، ہلاک دہشت گرد اساتذہ پر فائرنگ میں ملوث تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی، دہشت گردوں نے کرم کے علاقے تری منگل میں فائرنگ کر کے 5 اساتذہ کو شہید کیا تھا، کارروائی کے دوران ایک مقامی شخص پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اساتذہ فائرنگ واقعہ میں 5 اشتہاری ملزمان پولیس اور فورسز کو مطلوب تھے۔