ہری پور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں زمین کے تنازع پر خونی تصادم کے نتیجے میں چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نازک اور ان کے بیٹے اویس کے نام سے ہوئی ہے، دونوں باپ بیٹے کو ان کے چچازاد بھائیوں نے اراضی کے جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
لاشوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔