وہاڑی: (دنیا نیوز) نشے کے عادی نوجوان نے پیسے دینے سے انکار پر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ ٹھینگی کی حدود میں پیش آیا جہاں وقاص نامی نوجوان نے منشیات ختم ہونے پر بہن سے پیسے مانگے، انکار پر ملزم نے چھریوں کا وار کرکے بہن کو شدید زخمی کردیا، بہن کو چھڑانے کی کوشش میں ملزم نے دوسری بہن کو بھی زخمی کردیا۔
دونوں بہنوں کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بہن دم توڑ گئی جبکہ دوسری کی حالت تشویشناک ہے، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس تھانہ ٹھینگی نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی۔