کراچی: (دنیانیوز) کراچی لیاری آگرہ تاج میں انتظامیہ کا ایکشن، 7 منزلہ مخدوش عمارت سیل کردی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رہائشیوں نے مذاکرات کے بعد عمارت کو خالی کردیا، متاثرین نے انتظامیہ کی سکول میں ٹھہرانے کی آفر ٹھکرا دی، عمارت میں مجموعی طور پر 57 افراد رہائش پذیر تھے، متاثرہ رہائشیوں کو بلڈر سے معاوضہ دلوایا جائے گا۔
ایس بی سی اے کی ٹیم نے پولیس اور رینجرز کے ہمراہ عمارت میں داخل ہو کر پانی کی ٹینکی توڑ دی، بجلی کے کنکشن بھی منقطع کر دیئے، ناقص میٹریل استعمال کرنے پر بلڈر کیخلاف تھانہ کلری میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔