بلوچستان میں معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں: سرفراز بگٹی

Published On 12 July,2025 02:49 am

کوئٹہ: (دنیانیوز) وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، ژوب واقعہ پر آئی جی پولیس بلوچستان نے تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تاخیر اور فیصلہ کن ایکشن لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردوں کا تعاقب آخری حد تک کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکم دیا کہ لیویز اور پولیس حدود سے بالاتر ہوکر کارروائی کرے۔