بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت عالمی فورم پر پیش کئے جائیں گے: سرفراز بگٹی

Published On 27 June,2025 10:13 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت عالمی فورم پر پیش کئے جائیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت اس اجلاس میں پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد پیش کئے، بھارت خطے میں امن کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے، اس بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرتے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، سچائی کو ماننے والے ہر عالمی فورم پر یہ شواہد پیش کئے جائیں گے۔




Recommended Articles