کراچی میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے

Published On 16 July,2025 10:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے دو الگ مقامات پر محسوس کئے گئے، زلزلہ کی گہرائی دونوں بار 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے 3.4 شدت کے زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 14 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق دوسرا زلزلہ ڈی ایچ اے سٹی کے مشرق میں 10 کلومیٹر کے فاصلے پر 2.7 میگنیٹیوٹ کا آیا۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق یہ کراچی میں یکم جون سے آنے والا 60 واں زلزلہ تھا۔