پاکستان کی شام میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

Published On 18 July,2025 07:09 am

نیویارک: (دنیا نیوز) شام میں جھڑپوں اور اسرائیلی حملوں پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، پاکستان نے شام میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، کی اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے شام کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے شامی خود مختاری کے احترام کا مطالبہ کیا، اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں بے لگامی کی علامت ہیں، اسرائیل کو جوابدہ نہ ٹھہرانے کے باعث یہ خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی خلاف ورزیاں یو این چارٹر اور عالمی قانون کے نظام کو کمزور کر رہی ہیں، اسرائیلی اقدامات خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہے۔

ایرانی مندوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام پر حملے سلامتی کونسل کی خاموشی، عالمی برادری کی ناکامی کا نتیجہ ہے، اسرائیلی حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں۔