وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت

Published On 21 July,2025 10:29 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال کا سن کر انتہائی دکھ ہوا، اُن کی طویل اور دلیرانہ جدوجہد نے دنیا بھر سے لوگوں کی دعائیں اور ستائش حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور برادر ملک سعودی عرب کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔