اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارے ارکان نے کوئی ڈیل نہیں کی۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق ریفرنس نہیں بنتا تھا اس لئے معطل کیا گیا، ہمارے ارکان خاموش نہیں رہیں گے، کسی دباؤ کے تحت احتجاج بند نہیں کریں گے۔
سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، پورا نظام فارم 47 پر کھڑا ہے۔