بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا چینی سکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

Published On 22 July,2025 01:02 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے چینی سکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گندم کے بعد چینی کے کھیل سے شوگر مل مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا، عوام کی جیبوں سے 38 ارب نکال کر مافیا کو دیا گیا، چینی سکینڈل کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اور شوگر مافیا ملی بھگت سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعاات کا کہنا تھا کہ پہلے برآمد، پھر درآمد کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، 110 روپے پر شور مچانے والوں کو اب سانپ سونگھ گیا ہے، حکومت نے چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچا دی ہے۔