لاہور:(دنیا نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے اوور بلنگ کے ذریعے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرمناک ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ٹویٹ کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے اوور بلنگ کے ذریعے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرمناک ہے، بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کرپشن اور بدانتطامی کی بدترین شکل ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ نااہلی حکمرانوں اور اداروں کی ہے ، مگر سزا مل رہی ہے عوام کو۔