راولپنڈی: (دنیا نیوز) نومبر 2024ء میں 3 مقامات پر احتجاج کرنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، سابق صدر عارف علوی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، حماد اظہر، خالد خورشید کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، آج سے چھاپے مارے جائیں گے۔