لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ممکنہ گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
حماد اظہر نے قریبی افراد سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا، حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی وفات کے بعد والدہ کے ہمراہ رہنے کے خواہشمند ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی حماد اظہر کے گھر آمد، میاں اظہر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، بیرسٹر گوہر اور حماد اظہر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بیرسٹر گوہر نے حماد اظہر کے عدالت جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قانونی طور پر جنگ لڑنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، عدالت میں کیسز کا سامنا کرنے پر ہی کوئی راہ نکلے گی، حماد اظہر کی ضمانت دائر کرنے کیلئے وکلا ٹیم فائنل ہوگئی، حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک اور خواجہ احمد حسان بھی حماد اظہر کی رہائش گاہ گئے اور والد کی وفات پر تعزیت کی۔