اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امیر مرکزی جمیعتِ اہل حدیث سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات ہوئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ عبدالکریم کو حالیہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں پُر امید ہوں کہ آپ اپنی مذہبی و سیاسی فکر کی روشنی میں قانون سازی میں موثر کردار ادا کریں گے۔
سینیٹر حافظ عبدالکریم نے مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ الیکشنز میں ان پر اعتماد کیلئے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔