شمالی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اتوار کو بھی کرفیو نافذ

Published On 26 July,2025 09:31 pm

شمالی وزیرستان:( دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں اتوار کو کرفیو کے نفاذ میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل 27 جولائی بروزاتوار کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ رہے گا،کرفیو کا نفاذ صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کیلئے ہے۔

انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں مزید  کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔   شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

واضح ہے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں آج بھی کرفیو لگایا گیا تھا۔