جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روزہ کرفیو نافذ، تمام قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد

Published On 02 July,2025 09:50 pm

جنوبی وزیرستان اپر: (دنیا نیوز) جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روزہ کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

اپر وزیرستان کی تمام تحصیلوں میں جمعرات کو کرفیو نافذ کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل طور پر کرفیو نافذ رہے گا، کرفیو کے دوران ضلع کی حدود میں تمام قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران اپروزیرستان اور اس کی تحصیلوں میں تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گی۔