شمالی وزیرستان میں 30 جون کو کرفیو نافذ، مین شاہراہیں بند

Published On 29 June,2025 05:48 pm

شمالی وزیرستان :(دنیا نیوز) خیبر پختون خوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 30 جون 2025 کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد یوسف کریم نے بتایا کہ کرفیو کا نفاذ صبح 5 بجے سے لیکر شام 7 بجے تک جاری رہے گا، کرفیو کے دوران تمام شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔

محمد یوسف کریم کا مزید کہنا تھا کہ کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جب کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ مقررہ کردہ وقت کے مطابق اپنے گھروں میں رہیں۔