کراچی:(دنیانیوز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب بھارت کومعاشی میدان میں بھی شکست دیں گے۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نےبھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا، معرکہ حق کی صورت میں بھارت کےخلاف تاریخی کامیابی ملی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کومعاشی میدان میں بھی شکست دیں گے، یوم آزادی بھرپورجوش وجذبےکےساتھ منایا جائےگا،اڑان پاکستان ملکی ترقی کا منصوبہ ہے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت کی بہتری کا اعتراف کررہےہیں، حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی، ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے، پائیدارترقی کے لیے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیرہے، بھارت کا خطےکا تھانیدار بننے کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔