پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Published On 31 July,2025 08:35 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اعظم سواتی کو 5 کروڑ بانڈ جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے مطابق 5 کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرنے پر نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔