احتجاج کیس: گنڈاپور کا اشتہاری کا سٹیٹس برقرار، گرفتاری کا حکم

احتجاج کیس: گنڈاپور کا اشتہاری کا سٹیٹس برقرار، گرفتاری کا حکم

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کیس کی سماعت کی اور علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا سٹیٹس برقرار رکھا۔

عدالت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری پر عمل کرے، اگر پشاور ہائیکورٹ کا کوئی حکم ہے تو اس پر عملدرآمد کیا جائے۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے وکلا کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی، کیس پر آئندہ سماعت 6 اگست کو ہوگی۔

واضح رہے کہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج ہے۔