شوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے: بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Published On 03 August,2025 12:24 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک میں شوگر مافیا اب تک بے لگام ہے، شوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی، عوام کو شوگر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے، اسی لئے انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے اثاثوں میں اضافہ ہو رہا ہے، حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اذیت میں مبتلا کر رہے ہیں۔