مظفرآباد: (دنیا نیوز) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ 5 اگست کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن ہے۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی سے کشمیر پر قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کی، کشمیری عوام بھارت کا حصہ بننے سے انکاری ہیں، ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بیرسٹر سلطان کا مزید کہناتھا کہ کشمیر کی کسی بھی قسم کی تقسیم قابل قبول نہیں، ہمیں ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہئے، پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہم پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی ظالمانہ کارروائیاں بے نقاب ہو چکی ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے، ہندوستان کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہم سب کا فرض ہے، کشمیر پر مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل کرنا ناگزیر ہے۔
بیرسٹر سلطان محمود نے مزید کہا کہ بھارت اقلیتوں پر مظالم کے باعث سیکولر ریاست ہونے کا دعویٰ کھو چکا ہے۔