کراچی: (دنیا نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں 5 اگست 2019 سیاہ ترین دن ہے۔
کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر آ کر ہماری روح اورطاقت ملتی ہے، قائداعظم نے زندگی کا ہر لمحہ پاکستان کی آزادی کیلئے وقف کیا، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں 5 اگست سیاہ ترین دن ہے، آج کشمیریوں کو معلوم ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصرو ف ہے، پاکستان میں را کا نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے، بھارت نے جنگ میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اللہ نے معرکہ حق میں پاکستان کو فتح عطافرمائی، بھارت نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر لگایا اور جنگ چھیڑی۔