اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین کی نااہلی اور کارکنان کی احتجاجی ریلی میں گرفتاریوں کا معاملہ زیر غور آیا جبکہ 14 اگست کو ملک گیر احتجاج بارے حکمت عملی بھی غور کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بعدازاں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔