5اگست احتجاج: پی ٹی آئی کے 16 مرد و خواتین کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

Published On 06 August,2025 12:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں 5 اگست کو احتجاج کے معاملے پر تحریک انصاف کے 16 مرد و خواتین کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے مقدمے میں 16 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز، اسلام آباد ایکسپریس وے سے مرد و خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا، خواتین تحریک انصاف کے جھنڈے لیے نعرے بازی کر رہی تھیں، کارکنان کو تھانہ لوہی بھیر شفٹ کر دیا گیا ہے جن کے خلاف پاپو ایکٹ سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔