اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف تیمورسلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک جاری رہے گی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے تیمورسلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے بڑی ریلی 3بجےشروع ہوگی، حکومت دفعہ144 کا نافذ کرکے ہمارےاحتجاج کو کامیاب کردیتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے تو طارق فضل چودھری کے بیان سے ہنسی آ رہی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پشاور ریلی میں شرکت کریں گے، علی امین گنڈا پور تو اسلام آباد نہیں جارہے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت کے پاس اصل مینڈیٹ ہوتا تو ایسے اقدامات نہ کرتے، پی ٹی آئی کی تحریک جاری رہے گی، طارق فضل چودھری یہ بھی بتا دیں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم کو کس نے گرفتار کیا؟