مظفرآباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کو چار دن کے لیے نظر بند کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ امن و عامہ کی صورتحال خراب کرنے کے درپے ہیں، عبدالقیوم نیازی امن عامہ کیلئے خطرہ کا باعث بن رہے تھے۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ عبدالقیوم نیازی کے خلاف 16MPO کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، سنٹرل جیل میں چار ایام یا تا حکم ثانی مقید رہیں گے، عبدالقیوم نیازی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی مجاز فورم پر یہ حکم چیلنج کرسکتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور نے سیکرٹری اسمبلی کو اس حوالے سے مکتوب بھیج دیا ہے۔