پشاور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ہونے والا احتجاج کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں احتجاج کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں شریک پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو بھر پور طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، احتجاج کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، پشاور میں 5 اگست کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ریلی حیات آباد ٹول پلازے سے شروع ہوگی،جو رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے قلعہ بالا حصار تک آئے گی، ریلی میں مختلف علاقوں کے ورکرز کو بھی شریک ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے، ریلی شام 4 بجے کے بعد شروع ہوگی۔