سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا

Published On 03 August,2025 05:41 pm

بھمبر: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر سمّنی سے بھمبر آ رہے تھے کہ انہیں راستے سے حراست میں لیا گیا، عبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے 5 اگست کو دی گئی احتجاج کی کال کے باعث پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے کارکنوں کو بھرپور احتجاج کرنے کی ہدایات دے رکھی ہیں۔