عمران خان سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، چھ نام جیل حکام کو ارسال

Published On 04 August,2025 07:13 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔

چھ وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی، کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منگل کو سلمان اکرم راجا، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی اڈیالہ آئیں گے۔

علاوہ ازیں چودھری اویس یونس،چوہدری ظہیر عباس، شمسہ کیانی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے، عمران خان سے ملاقات کے لئے بہنوں کی آمد بھی متوقع ہے ، بشری بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لئے آئے گی۔