سوات میں زمرد کی کان میں پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

Published On 07 August,2025 12:03 pm

سوات: (دنیا نیوز) سوات میں موجود زمرد کی کان میں پھنسنے والے چاروں مزدوروں کو طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز سوات کے علاقے ملوک آباد میں زمرد کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں یہ مزدور اندر پھنس گئے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ٹیمیں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، سر توڑ کوششوں کے بعد ملبے میں پھنسے تمام مزدوروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

اس موقع پر عوام نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔