کوہستان: (دنیا نیوز) کوہستان 40 ارب مالیاتی سکینڈل میں مزید سات ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اثاثے منجمد کرنے کے لئے نیب سے منظوری لی جا رہی ہے، نیب سے منظوری کے بعد احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کی جائیں گی، اثاثے منجمد کرنے والوں میں چار مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔
جن ملزمان کے اثاثے منجمد کئے جائیں گے اُن میں حبیب اللہ، ریاض، نصیر، توصیف اور تین خواتین شامل ہیں، مرکزی ملزموں نے بے نامی داروں کے نام پر اثاثے بنائے ہیں، سات ملزمان میں بے نامی دار بھی شامل ہیں، ملزمان نے کروڑوں روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بنائے ہیں۔
کوہستان کرپشن سیکنڈل میں نیب نے پہلے ہی اثاثے منجمد کرنے سے متعلق 32 فریزنگ آرڈرز کئے ہیں، سات مزید فریزنگ سے فریزنگ آرڈرز کی تعداد 39 ہو جائے گی۔