ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ ڈی جی نیب لاہور تعینات

Published On 05 August,2025 03:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔

مرزا فاران بیگ کو کارکردگی، دیانتداری اور قیادت کا امتزاج سمجھا جاتا ہے، اب مرزا فاران بیگ کی شاندار انتظامی کارکردگی پر نیب نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

نیب لاہور کی قیادت اب ایک تجربہ کار اور نظم و ضبط کے ماہر کے ہاتھ میں دی گئی، ٹریفک پولیس میں اصلاحات کے بعد مرزا فاران بیگ کو ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

مرزا فاران بیگ نے ٹریفک نظام میں ڈیجیٹل انقلابات متعارف کرائے، ان کی قیادت میں واٹس ایپ ہاٹ لائن جیسے اقدامات کو پذیرائی ملی، مرزا فاران بیگ نے ٹریفک پولیس میں میرٹ، شفافیت اور ٹیکنالوجی کو فروغ دیا۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ نے کئی شہروں میں ٹریفک مہمات کی کامیاب نگرانی کی، مرزا فاران بیگ نے ٹریفک سیفٹی، ہیلمٹ کمپین اور شہری سہولت مراکز میں مؤثر اقدامات اٹھائے۔

مرزا فاران بیگ نے ہمیشہ عوامی رابطے کو ترجیح دی، کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا گیا، ان کا شمارپولیس کے قابل، باکردار اور وژنری افسران میں ہوتا ہے، مرزا فاران بیگ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ٹریفک پولیس کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرزا فاران بیگ کے ڈی جی نیب لاہور کی حیثیت سے کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔