ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، راولپنڈی اور ہری پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Published On 21 June,2025 10:09 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) احتساب عدالت راولپنڈی سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، راولپنڈی اور ہری پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔

عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کوعملدرآمد کا حکم دے دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کرکے 25 جون کو عدالت پیش کیا جائے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں ناکامی کو قانون کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جائے گا۔

عدالت نے ڈی سی راولپنڈی اور ہری پور کے وارنٹ گرفتاری پر بھی 25 جون کے لئے عملدرآمد کا حکم دیا، وارنٹ گرفتاری ریفرنس نمبر 47 راحت محمود بنام سرکار میں جاری کئے گئے۔