کوہستان سکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Published On 22 July,2025 12:45 pm

پشاور: (دنیا نیوز) کوہستان سکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار کو عدالت نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

کوہستان سکینڈل میں گرفتار کنٹریکٹر فضل رحیم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزم کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے کوہستان میگا سکینڈل میں 30کرور روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی ہے، ملزم کے بینک ٹرانزیکشن کے علاوہ غیر قانونی اثاثوں کا کھوج بھی لگایا گیا ہے، ملزم کو 19 جولائی کو کوہستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کوہستان میگا سکینڈل میں اب تک 10 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔