اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل چکا ہے،پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، پی ڈی ایم دور حکومت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،ملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اربوں ڈالر کے معدنی ذخائر موجود ہیں، پاکستان کو جی 20 ممالک میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔