اسلام آباد:(دنیا نیوز) کوآرڈنیٹروزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ نومئی واقعے میں جن کےخلاف شواہد تھے صرف انہیں نااہل کیا گیا۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےجلسےکی کوئی درخواست نہیں دی تھی، حکومت نےحفاظتی اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ نومئی واقعےپرمٹی نہیں ڈال سکتے جن کے خلاف شواہد تھے صرف انہیں نااہل کیا گیا ہے، تحریک انصاف کےبہت سارے اراکین اسمبلی بری بھی ہوئے ہیں۔
کوآرڈنیٹروزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نومئی میں جولوگ ملوث انہیں سزا ہوگی، نومئی واقعہ پاکستان کی تاریخ میں پہلےکبھی نہیں ہوا، نومئی کی سزاؤں کےبعد الیکشن کمیشن نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قراردیا، جلاؤگھیراؤتحریک انصاف کی ہسٹری ہے۔