بیجنگ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین میں مضبوط تعلقات کا عکاس ہے، سی پیک نے باہمی تعلقات کو مضبوط تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں کاروباری روابط کا فروغ ترجیح ہے، چین کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھر پور استفادہ حاصل کریں۔