علی امین گنڈا پور کا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے:طارق فضل چودھری

Published On 04 August,2025 11:29 pm

اسلام آباد(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پورکا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیرمنایا جارہا ہے، تحریک انصاف6 اگست کو احتجاج کر لے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پورکا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے، امن وامان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، نومئی کوایک ہی وقت میں حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ شہروں کو بند کرنے کی بات کی، اپوزیشن ایشوز کی سیاست کرے۔

طارق فضل چودھری نے عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔