پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے: آصف علی زرداری

Published On 11 August,2025 07:06 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اورمشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اورتمام حقوق حاصل ہیں،قائداعظم نے کہاتھا پاک سرزمین میں ہرشہری کےحقوق برابرہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کےتحفظ اورمساوی مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں،آئین کےتحت ہرشہری کو اظہار رائے کی بھی مکمل آزادی ہے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہرقسم کی انتہاپسندی اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف پرعزم ہے، ملک بین المذاہب ہم آہنگی اورمشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔